مصطفی کمال قوم اور معیشت کو ریسکیو کر سکتے ہیں،الطافشاہد

مصطفی کمال قوم اور معیشت کو ریسکیو کر سکتے ہیں،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ صرف پی ایس پی کے باصلاحیت اورانتھک چیئرمین سیّد مصطفی کمال قوم اور قومی معیشت کو''ریسکیو''کرسکتے ہیں۔ اناڑی حکمران ٹولے نے اپنے تجربات سے جہاں قومی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاوہاں عام آدمی کی جیب بھی خالی کردی۔شہرقائدؒ کے معمار سیّدمصطفی کمال ملک وقوم کی انتھک خدمت کے شوق سے سرشار ہیں۔عوام کو کپتان کی طرح مقبول نہیں بلکہ سیّدمصطفی کمال کی صورت میں معقول،معتدل اورموزوں قیادت منتخب کرناہوگی۔نااہل کپتان اوران کے نکھٹو ٹیم ممبرز نے نیم مردہ معیشت کاپوسٹ مارٹم کردیا۔مہنگائی کے مارے ہوئے لوگ تبدیلی سرکار سے نجات کی دوہائی دے رہے ہیں۔ حکمران جماعت میں ''بردبار''کی انٹری بند ہے۔وزیراعظم عمران خان کوبزدارپسندہیں کیونکہ وہ کسی بردبار کے ساتھ دوقدم نہیں چل سکتے۔ وہ مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال دوسروں کی طرح پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ قومی اورعوامی ایشوز پرسنجیدہ بات کرتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو داناؤں اوردانائی سے دشمنی ہے،وہ کوئی اچھی بات اورعمدہ عادت سیکھنے کیلئے تیار نہیں۔جوحکومت اصلاح کیلئے تیار نہیں اس کاوجودیا بوجھ مزیدبرداشت اور اسے مہلت دیناعام پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ملک میں پے درپے بحران سے ہرطبقہ شدیدپریشان ہے۔آٹا اورچینی بحران سے معاشرے میں بے چینی پیداہونافطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور اقتدار میں ہونیوالی سیاسی،سماجی اورمعاشی بدحالی کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
الطاف شاہد