تبدیلی سرکار کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،جمیل رضا

تبدیلی سرکار کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں،جمیل رضا

  



لاہور(پ ر)تحریک دفاع پاکستان کے مرکزی چیئرمین جمیل رمضان رضی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو عوام اوران کے دیرینہ مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔لگتا ہے حکمران پچھلے ڈیڑھ برس سے پکنک پر ہیں۔جہاں حکمرانوں کی انتقامی سوچ ہووہاں بدانتظامی کادوردورہ ہوتا ہے۔عوام مہنگائی کے بوجھ تلے پس رہے ہیں،حکمران عام آدمی کے کندھوں سے مسائل کابوجھ اتارنے کیلئے تیار نہیں۔تحریک دفاع پاکستان کے قائدین اورکارکنان کسی نازک مرحلے میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تحریک دفاع پاکستان کے قائدین اورکارکنان ہوشربا مہنگائی اورآٹابحران کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔ زرعی پاکستان میں آٹابحران پرحکمرانوں کے سوا ہرکوئی پریشان ہے۔ وہ اندرون شہر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جمیل رمضان رضی خان نے مزید کہا کہ مرکز سمیت دوصوبوں میں پی ٹی آئی جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت نے آٹا قلت اوراس کی زائدقیمت کاملبہ ایک دوسرے پرڈال دیا۔عوام سے آٹا چھین کر متعدد شہروں میں نام نہادلنگرخانے کھولناایک بھونڈا مذاق ہے۔

جمیل رضا

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے