آٹا بحران پیدا کرنے والے حب الوطنی کا ثبوت دیں،شبیر صدیقی

آٹا بحران پیدا کرنے والے حب الوطنی کا ثبوت دیں،شبیر صدیقی

  



لاہور (پ ر)پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالے حب الوطنی کا عملی ثبوت دیں۔قیمتیں بڑھانے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کرنا اور زخیرہ اندوزی کرنا ایک گھناؤنا فعل ہے جس کی دین اسلام میں سختی سے ممانت ہے، حکومت بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر مختلف شہروں سے آئے تاجروں کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ صاحبزادہ پیرشبیراحمد صدیقی کا کہنا تھاکہ الحمد للہ وطن عزیز پاکستان زراعت کے شعبے میں اللہ کی رحمت سے مالامال ہے، پاکستان میں گندم کی حالیہ پیدوار بہت وسیع پیمانے پر ہوئی، اس کے باوجود غریب آدمی سے دو وقت کی روٹی چھیننے والوں اور من چاہی قیمتیں بڑھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے۔

کیونکہ زخیرہ اندوزی اور بحران پیدا کرنا دین اسلام کے منافی فعل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان ہم سب کا ملک ہے ذاتی و سیاسی اختلافات کو بنیاد بناکر آٹے کا بحران پیدا کیا گیا جو سراسر غلط ہے لہذا ہمیں اپنے ذاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے پاکستانی بھائیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی تاکہ اللہ کریم ہمارے لئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1 /رائے