لاہور آرٹس کونسل میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے نمائش

لاہور آرٹس کونسل میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے نمائش

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا 5فروری 2020کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے دن کے حوالے سے نمائش ”بلڈ ان دی ویلی“ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں ملک بھر سے آرٹسٹوں کو شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے، آرٹسٹ کسی بھی میڈیم میں اپنا کام 30جنوری2020 تک الحمرا آرٹ گیلری میں جمع کروا سکتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہرعلی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ5 فروری 2020کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے،نوجوان آرٹسٹ الحمرا کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کی آواز بنے گے،مصوراپنے اپنے وڑن کے مطابق کشمیریوں کے حقوق کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے،فن کے اظہار کا موقع فراہم کرکے نوجوان آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کرر ہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمرا نے گزشتہ برس بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا،نمائشیں، سیمینار، ڈرامہ فیسٹیولز، واک ودیگر فنون لطیفہ کے اصناف کے ذریعے دنیابھر کی توجہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی طرف مبذول کروائی تھی، رواں سال بھی عزم مصمم کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں،یہ نمائش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے آرٹسٹ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اور وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں، وہ اپنے کام کے ذریعے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں، اس نمائش میں بھی ان مصوروں کا اعلی کام دیکھنے کو ملے گا، وہ دن دور نہیں جب ہم سب کی کاوشیوں اور کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت بھارت کے مذموم ادارے خاک آلودہ ہونگے اور کشمیری اپنی آزادی کے صبح دیکھیں گے۔

مزید : کلچر