تین فیشن شوز میں ریمپ پرواک کرچکی ہوں، کنول ڈول

تین فیشن شوز میں ریمپ پرواک کرچکی ہوں، کنول ڈول

  



لاہور(فلم رپورٹر)ماڈلنگ کی دنیا میں نووارد ماڈل کنول ڈول نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ گو وہ ماڈلنگ میں نئی ہیں انہوں نے اب تک تین فیشن شوزمیں ریمپ واک کی ہے اور ان کے تینوں شوزہی کامیاب رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شوبز بہت وسیع دنیا ہے اس کے کئی شعبے ہیں جن میں آپ خود انتخاب کر سکتے ہیں مگر میں نے صرف ماڈلنگ کا انتخاب ہی کیا ہے اور اسی کو ہی اوڑھنا بچھونا بناؤں گی۔کنول ڈول نے کہاکہ بہت جلد وہ ایک بہت بڑے فیشن شوکا حصہ بننے جارہی ہیں جو اس ماہ کے آخرمیں منعقد کیا جارہاہے انشاء اللہ اس فیشن شوکے زریعے وہ عالمی معیار کی شناخت حاصل کرلیں گی۔

کنول ڈول نے مذیدکہاکہ انہیں بہت سارے ویڈیو سونگز اور TVC کی آفرز آرہی ہیں مگر ان کا فوکس ابھی صرف ریمپ ماڈلنگ پر ہے انشاء اللہ اس میں نامور ماڈل بننے کے بعد وہ کسی اور شعبے میں آنے کا سوچیں گی۔

مزید : کلچر