والد کے انتقال کے بعدعائشہ عمرکی جدو جہد کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر

والد کے انتقال کے بعدعائشہ عمرکی جدو جہد کی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنے بچپن اور والدہ کی جدوجہد کی کہانی اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔عائشہ عمر نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر ڈرامے کے سیٹ پر کیک کاٹا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔اداکارہ نے اپنی والدہ کی سالگرہ منانے کے ساتھ ان تصاویر پر ایک طویل کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ اور بچپن کی جدوجہد کے حوالے سے بتایا۔عائشہ عمر نے لکھا کہ ایک بیوہ عورت جس کے 2 بچے تھے اس کے پاس مرحوم شوہر کے نام پر ایک پائی بھی نہیں تھی، اس عورت کے تمام بہن بھائی شادی شدہ تھے اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ ان کی بہن کی جس خاندان میں شادی ہوئی ہے وہ ان کی معاشی اور جذباتی اعتبار سے اچھی دیکھ بھال کر سکیں گے۔
اداکارہ نے والد کے انتقال کے بعد والدہ کی مشکلات کے حوالے سے مزید لکھا کہ
’میری والدہ کے سسرال والوں نے خاندانی کمپنی کو تحلیل کردیا تھا جس کے بڑے شیئر ہولڈر میرے والد تھے، ان کا انتقال ہوگیا تھا اور انہوں نے تمام تر رقم آپس میں ہی بانٹ لی تھی عائشہ عمر نے اپنے بچپن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سال ہمارے لئے بہت کٹھن تھے، جیسے ہی میرا کالج شروع ہوا میں نے ٹی وی کے کچھ پروجیکٹس کرنا شروع کردیے تاکہ میں اپنی تعلیم کے اخراجات ادا کرسکوں۔لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل عینی رباب نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایؤں گی۔عینی رباب نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔عینی رباب نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔
مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا۔

مزید :

کلچر -