مومی شیخ کا شوبز کے تمام شعبوں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

مومی شیخ کا شوبز کے تمام شعبوں میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار و ماڈل مومی شیخ نے فلم،ٹی وی میں کامیابی کے بعد سٹیج پر بھی اپنی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ بہت جلد شائقین مجھے سٹیج پر بھی براہ راست دیکھ سکیں گے جس کے لیے باقاعدہ بات چیت شروع کر دی ہے اور عنقریب شہر میں جاری سٹیج ڈراموں میں اپنے فن اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آؤں گا جبکہ میری خواہش ہو گی کے میں اپنے سٹیج فن کا آغاز الحمراء جیسے ادارے میں کام کر کے کروں۔کیونکہ الحمراء میں کام کرنے والے سینئر اداکار آج ملک کا نامور نام ہیں محنت کے بل بوتے پر مستقبل میں بھی محنت سے کام کروں گی۔

مزید : کلچر