قدرت نے بے مثال آواز سے نوازا ہے، شہزادہ پنوں خان

قدرت نے بے مثال آواز سے نوازا ہے، شہزادہ پنوں خان

  



لاہور(شوبز ڈیسک) شہزادہ پنوں خان ضلع جہلم کے ایک پسماندہ گاؤں پنڈ دادن خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ قدرت نے پنوں خان کو بے مثال آواز سے نوازا ہے۔ پنوں خان نے اپنی فوک گلوکاری کے ذریعے انتہائی کم عرصے میں ملکی سطح پر اپنا نام بنایا۔ اب انہیں بیرون ملک سے بھی شوز کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن معروف گلوکار اپنے ملک کیلئے گانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے گانے عوام میں بہت مقبول ہیں۔ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات شوز پر علاقہ پولیس تنگ کرتی ہے اور شوز میں بلا جواز مداخلت کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی ترقی و خوشحالی کیلئے سینئرفنکاروں کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم سب ایک ہو کر چلے تو پوریا دنیا میں پاکستان شوبز انڈسٹری نمبر ون پوزیشن پہ ہوگی۔

مزید : کلچر