ایران،پاکستان کے مابین بہتر تعلقات ہمارا مشن ہے،پیر صفدر گیلانی

ایران،پاکستان کے مابین بہتر تعلقات ہمارا مشن ہے،پیر صفدر گیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر اور مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے اسلامی تحقیقاتی مشہد ایران میں ایک انٹرنیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دو عالم اسلام کے اہم برادر دوست اور ہمسایہ ملک ہیں ملی یکجہتی کونسل کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ دونوں ملکوں کے دوران محبت واخوت اور دوستی کی فضا بہتر سے بہتر ہو دونوں ملکوں کے غیور عوام کے درمیان پرانے تاریخی،سیاسی، سماجی، مذہبی ملی اور دینی تعلقات ہیں۔

جن کو مزید بہتر بنانے اور ملکر سامراجی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل اپنا بھرپور کردار ادا کر تی رہے گی اور اتحاد امت مسلمہ کیلئے اپنی بھرپور کوششیں اور کاوشیں جاری رکھے گی۔

مزید : کلچر