تباہ کن معاشی پالیسیاں مہنگائی کو فروغ دے رہی ہیں،میاں اویس

تباہ کن معاشی پالیسیاں مہنگائی کو فروغ دے رہی ہیں،میاں اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ معاشی پالیسیاں تباہ کن ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائی کا جن بے قابوہوتاجارہاہے اور ضرورت کی دیگربنیادی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے عوام سٹپٹاگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ملک کو بحرانوں کی دلدل میں پھنسا دیاگیاہے موجودہ حکمرانوں کے پاس اتنی اہلیت نہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی غلامی قبول کرکے ملکی آزادی کوداؤ پرلگادیاہے۔استعماری قوتیں ملکی معیشت اور سی پیک جیسے منصوبوں کوختم کرانا چاہتی ہیں۔


انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام معیشت کارائج نہ ہونا اورسود جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل نہ کرنا ملک کو یہاں تک پہنچانے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیروں اورمشیروں نے اپنی صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے آٹے کے بحران اورملک میں مصنوعی قلت کی فضا پیداکرکے غریب عوام کے منہ کا نوالہ تک چھین لیاہے،ملک میں موجودچھپی کالی بھیڑیں آئے روز ملک میں کوئی نہ کوئی نیاشوشہ چھوڑ کر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی اورقادیانی نواز لابیاں ان بحرانوں کی پشت پناہی کررہی ہیں حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ایسی لابیوں سے چھٹکا را حاصل کرنا ہوگا۔

مزید :

کلچر -