حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو شکست دینا چاہتی ہیں،سعدیہ تیمور

حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو شکست دینا چاہتی ہیں،سعدیہ تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کررہی ہیں یہ اتحادی جماعتیں عوامی مسائل سے لاتعلق ہوگئی ہیں، ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومتی اتھاد میں دارڑ پڑ چکی ہے،کسی حکومتی رہنما کو عوام کی فکر نہیں ہے، ہر کوئی اپنے مفاد کی تکمیل چاہتا ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا۔


،انہوں نے کہاکہ حکومتی اختلافات کی وجہ سے عوام کے معمولی کام بھی نہیں ہورہے،ان اختلافات کو ختم کرنے کے بجائے حکومتی رہنما آپس میں الجھ رہے ہیں، حکومتی حلقوں میں مفادات کی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں حکومتی سیاست غیر معمولی انتشار کا شکار ہے،اس انتشار کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،ایک تو عثمان بزدار نااہل ثابت ہوئے ہیں اور دوسرے حکومتی اتحاد بھی خلفشار کا شکار ہوگیا ہے، پنجاب کے عوام اب اس حکومت سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں،عوام اس حکومت کافوری خاتمہ چاہتے ہیں، تحریک انصاف سے نجات سے ہی پنجاب ترقی کرے گااور عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے،عوامی مسائل کو صرف مسلم لیگ ن ہی حل کرسکتی ہے

مزید :

کلچر -