کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں،شاہد صدیق

کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں،شاہد صدیق

  



لاہور (پ ر) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں،شریف فیملی کی سیا ست ما ل کما ؤ ں اور بھاگ جا ؤ ہے مگر اس دفعہ برے پکڑے گئے، اپوز یشن کی ساری ڈرامے بازی اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہے ان کی ساری فلمیں ناکام ہو نگی۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ خاندانی اور موروثی سیاست ہچکو لے کھا رہی ہے۔

کرپٹ عناصر نے لوٹ گھسوٹ اور چور بازاری کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی چور بازاری اور لوٹ گھسوٹ کو خطرہ ہوتا ہے وہاں انہیں فوری طور پر جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے انتشار کا شکار اپوزیشن کا کوئی متفقہ بیانیہ نہیں انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور حکومت کے سامنے مشکلات کا پہاڑ تو ضرور ہے لیکن اس کے باوجود ہم وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں پرعزم ہیں کہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے انہو ں نے کہا کہ روپے کی قدر میں استحکام‘ سٹاک مارکیٹ میں تیزی ظاہر کرتی ہے کہ مشکل مرحلے سے قوم نکل کر مثبت سمت رواں دواں ہے۔

مزید : کلچر