عوام اپنے حقوق اوربنیادی ضروریات سے محروم ہیں،میاں اویس علی

عوام اپنے حقوق اوربنیادی ضروریات سے محروم ہیں،میاں اویس علی

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے صدرمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ عوام اپنے حقوق اوربنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔منتخب اسمبلیوں میں سیاستدان توبہت ہیں مگرعوام کانمائندہ کوئی بھی نہیں ہے۔جس ملک کے عوام کوگھمبیرمسائل کاسامنا ہووہاں سیاسی اشرافیہ کامراعات کے نام پرقومی وسائل ہڑپ کرناشرمناک ہے۔منتخب نمائندوں کی تنخواہوں سمیت مراعات کے اعدادوشمار ایک بڑاسوالیہ نشان ہیں۔جس وقت تک پاکستان کابیرونی قرض اترنہیں جاتااس وقت تک منتخب نمائندوں کامراعات سے مستفیدہونے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔عوام کوبحرانوں کے رحم وکرم پرچھوڑ کرسیاستدان اقتدار کیلئے جوڑ توڑکررہے ہیں۔ان ہاؤس تبدیلی ہویانیاالیکشن،اس سے عوام کی حالت زار نہیں بدلے گی۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔میاں اویس علی نے مزید کہا کہ کس کے حکم پرعوام سے بنیادی ضروریات چھینی گئی ہیں۔کیا مافیازحکومت سے زیادہ بااثراورطاقتورہیں،عوام کی محرومیاں کون دورکرے گا۔انہوں نے کہا کہ آٹامہنگاہونے کے باوجودہماراکسان رورہا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ خالی ہیں،جولوگ اس چوربازاری کے پیچھے ہیں انہیں اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک رسائی حاصل ہے۔

مزید : کلچر