تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنا ن کے دورے کئے

تعلیمی اداروں کے وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنا ن کے دورے کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)علی فاؤنڈیشن گرلز ہائی سکول‘ لال پل کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور ممتاز گرلز ہائی سکول‘سبزہ زارکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول‘ شاد باغ‘‘پاکستان ریلوے ایکسز کالج آف آرٹس سائنسز‘ جی ٹی روڈکا وزٹ کیا۔

‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘شاہدرہ‘لاہور اورگورنمنٹ اسلامیہ بوائز پرائمری سکول‘ جیا موسیٰ‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد713تھی۔

مزید :

کلچر -