پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی،عابد حسین جعفری

پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی،عابد حسین جعفری

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رہنماء تحریک انصاف سید عابد حسین جعفری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے کے بعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پر دی، پہلا سال کرنسی کو مستحکم کرنے، جاری حسابات کے خسارے کو کم کرنے میں صرف کیا، تجارت، سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قیام امن کا سب سے زیادہ فائدہ سیاحت کے شعبے میں ہوا، سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، افغانستان میں قیام امن کے بعد پاکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہو گی۔

وزیراعظم کی کوشش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

مزید : کلچر