لطیف کپاڈیا ٹرسٹ اور ہنر فاؤنڈیشن کابیماریوں سے تحفظ کیلئے آگاہی مہم جای

لطیف کپاڈیا ٹرسٹ اور ہنر فاؤنڈیشن کابیماریوں سے تحفظ کیلئے آگاہی مہم جای

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(پ ر)لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ (LKMWT) نے "دی ہنر فاؤنڈیشن (THF) "کے موثر سماجی اقدامات کو سراہتے ہوئے، صحت عامّہ کے متعدد مسائل، خصوصاً؛ گٹکا، چھالیہ، تمباکو سمیت نشہ آوراشیاء کے مضر اثرات سے آگاہی کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان کے معاشرے کو عام بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے عوامی آگاہی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان دونوں نامور فلاحی اداروں کے درمیان اشتراک سے، گذشتہ دنوں کراچی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا”تمباکو اور دیگر نشہ آور مواد کے نقصانات سے زبان اور دانتوں کی صحت پر اثرات“۔اس موقع پر ہنر فاؤنڈیشن کے ذیلی ادارہ - ویمینز انسٹی ٹیوٹ، نے طلباء کو گٹکا اور چھالیہ کے مضر صحت اثرات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے، ضروری حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا، جن کے ذریعے ایسے نشے کی لت سے چھٹکارا ممکن ہے اور متعلقہ سماجی مسائل کا تدارک بھی کیا جا سکتا ہے۔ؒلطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے اعزازی بورڈ کی رکن- ڈاکٹر دیناز گاندھی نے اس آگاہی نشست سیشن اوراورل ہیلتھ اسکرینگ کیمپ کی سربراہی کی۔ ڈاکٹر گاندھی التمش انسٹی ٹیوٹ کی پروفیسر بھی ہیں اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں کنسلٹنٹ اورل اینڈ میکسلو فیشل سرجن بھی ہیں۔LKMWT کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر- محترمہ نعیمہ کپاڈیا نے اپنے ادارہ کے دیگرعہدیداروں - ارسلان خان اور غلام حیدر کے ہمراہ اس اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے جونیئر ڈاکٹروں نے منہ کی صحت کے مفت معائنے اور تشخیص کے لئے ایک کیمپ بھی لگایا، جس میں 100 سے زائد طلبہ اور THF کے عملہ کے ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئےLKMWT کی محترمہ نعیمہ کپاڈیا نے کہا کہ: ہمیں بے حد خوشی ہے کہ THF کے ساتھ اشتراک میں ہماری فلاحی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ یہ اجلاس ہمارے لئے ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، جہاں ہم صحت عامّہ کے حوالہ سے موثر آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔ اس طرح طلبہ کو نہ صرف پیشہ ورانہ تربیت حاصل ہوتی ہے، بلکہ ان کی اپنی صحت اور ذہنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، تاکہ وہ ایک ترقیاتی سوچ اپنا سکیں۔ ہم التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے بھی بے حد شکر گزار ہیں، جنہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے ذریعے ایک عظیم سماجی مقصد کی جانب پیش قدمی میں ہماری معاونت کی۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر دیناز گاندھی نے کہا کہ؛ یہ اجلاس ان متعدد اگاہی نشستوں کا تسلسل ہے، جن کا انعقاد گذشتہ برسوں کے دوران کیا گیا، تاکہ گٹکا، پان، چھالیہ، وغیرہ کے استعمال سے، صحت کو پہنچنے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ منہ کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مفت طبّی کیمپوں کا انعقاد کر کے ہمارے طلبہ نہایت اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اس طرح ہمیں نقصان دہ نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنے والے افرادکی تعداد اور عادات کے متعلق اہم اعداد وشمار حاصل ہوتے ہیں۔ اس معلومات کے ذریعے ہم اورل سب میوکس فائبروسس (OSF) سمیت،کینسر کی دیگر ابتدائی علامات کی بروقت تشخیص کر سکتے ہیں۔ایسے معائینے کے ذریعے ہم ان افراد کی فوری نشاندہی کر سکتے ہیں، جنہیں مزید طبّی علاج کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -