آئی ایم سی (IMC) نے سی ایس آر ایوارڈ 2020 حاصل کرلیا

آئی ایم سی (IMC) نے سی ایس آر ایوارڈ 2020 حاصل کرلیا

  



کراچی (پ ر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے معاشرے کی پائیدار ترقی میں اپنے کردار کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ 2020 حاصل کرلیا وفاقی وزیراور وزیرا عظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین تقریب نے تقریب میں شرکت کی اور تمام شرکاء میں پرائز شیلڈز تقسیم کیں۔ آئی ایم سی (IMC) کے چیف ریگولیٹر آفیسر بابر سیلم خان نے کمپنی کی طرف سے یہ ایوارڈ موصول کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ این ایف ای ایچ(NFEH) کی طرف سے ہمارے کردار کوتسلیم کیے جانا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

ہمیں ایک بار پھر اعزاز سے نوازا گیا جو ماحولیات اور معاشرے کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی کرتاہے۔ ہم انڈس موٹرز میں ہمارے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدامات پر فخر کرتے ہیں۔

۔

گاڑیوں کی پیداوار سے بڑھ کر سرمایہ کاری کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی سماجی طور پر ذمہ دار کارپوریٹ سیٹزن کی شناخت رکھتی ہے۔ معاشرے کیلئے ان اقدار کی تخلیق ہمارے لئے اہم ہے کیونکہ یہ ہمارے شیئر ہولڈرز اور صارفین کیلئے اقدار کا تعین کرتی ہے۔ تعلیم کی فراہمی، صحت دوست گاڑیوں کی پیداوار، روڈ سیفٹی، جدید ٹیکنالوجیز اور پائیدار ترقی کے حامل شہر آئی ایم سی (IMC) کیلئے گاڑیوں کی پیداوار سے بڑھ کر اہم ہیں۔

نیشنل فورم برائے ماحولیات وصحت نے انڈس موٹر کمپنی کو گزشتہ ایک سال کے دوران سی ایس آر کے حوالے سے شاندار خدمات اور کیسے یہ خدمات معاشرے کیلئے مفید ثابت ہوئی کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا۔

انڈس موٹر کمپنی نے اس سے پہلے بھی صحت، تعلیم اور سی ایس آر میں اپنے کردار کیلئے این ایف ای ایچ (NFEH)ایوارڈ زحاصل کئے ہیں

مزید : کامرس