ڈیسکون اور ٹیٹرا پاک کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

ڈیسکون اور ٹیٹرا پاک کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

  



لاہور(پ ر)ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اور ٹیٹرا پاک پاکستان لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر ASEPTOX 35(ہائیڈرو آکسیجن پروآکسائیڈ پر مبنی پراڈکٹ) مارکیٹ کرنے کیلئے شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو کہ ٹیٹرا پاک کے صارفین کیلئے ڈیسکون کی جانب سے تیا رکی گئی ہے۔20جنوری 2020کو اس طے پانے والے اس معاہدے پر ٹیٹرا پاک پاکستان کے سروسز ڈائریکٹر عالمگیر احمد اور ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے سی ای او عمران قریشی نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پر ڈیسکون کے چیئرمین تیمور داؤد اور ٹیٹرا پاک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جارج مونٹیرو Jorge Montero,بھی موجود تھے۔ڈیسکون آکسی کیم پاکستان میں ہائیدرو جن پروآکسائیڈ تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو کہ وسیع پیمانے پر آکسی ڈائزر،بلیچنگ اور اینٹی سیپٹک میں استعمال ہونے والا کموڈیٹی کیمیکل ہے۔ASEPTOX 35خاص طور پر تیار کی جانے والی حلال سرٹیفائیڈ فوڈ گریڈ پراڈکٹ ہے جو کہ پاکستان بھر میں مختلف فوڈ انڈسٹریز میں نصب ٹیٹرا پاک کی جراثیم سے پاک فوڈ پیکیجنگ مشینز میں استعمال کی جائیگی۔اس سے قبل یہ پراڈکٹ در آمد کی جاتی تھی،تاہم دونوں اداروں میں اس اشتراک کے بعد بعد نہ صرف اس پراڈکٹ کی در آمد کی مد میں خرچ ہونے والا کثیر زرمبادلہ بچایا جاسکے گا بلکہ مقامی طور پر اس پراڈکٹ کی تیاری سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے بلکہ ٹیکس کی مد میں حکومتی آمدن میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوسکے گا،مزید یہ کہ اس منصوبے کے تحت صارفین کو بروقت اس پراڈکٹ کی فراہمی بھی یقینی بنائے جاسکے گی جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنی انوینٹریز بروقت مینج کرنے اور اپنے معمولات زیادہ محفوظ اور بہتر طریقے سے چلانے میں بھی مدد مل سکے گی۔ڈیسکون آکسی کیم سخت مسابقتی مقامی ہائیڈرو جن پر آکسائیڈ مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہی ہے،یہ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے کسٹمائزڈ کیمیکلز، اورصنعتی و صارف شعبہ جات کے ساتھ دیگر کو فوڈ اینڈ بیوریج فراہم کرتی ہے۔

ڈیسکون آکسی کیم انتہائی فعال طریقے سے بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی پلپ،پیپر،کاسمیٹکس اور الیکٹرانکس کی تیاری میں بھی مصروف عمل ہے۔ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی انتہائی تجربہ کار،اہل اور پیشہ ورانہ ٹیم اور ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے ساتھ ڈیسکون آکسی کیم صارفین کی خدمت،معیاری مصنوعات اور قابل اعتماد سپلائی کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

مزید : کامرس