محنتی ملازمین ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں: رانا شکور احمدخان

محنتی ملازمین ادارے کے ماتھے کا جھومر ہیں: رانا شکور احمدخان

  



لاہور(پ ر) نئے سال کے موقع پر رانا شکور احمد خان ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو لاہور نے 2019ء میں اپنے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سینئر کلرک ریاض احمد لاہور ڈویژن لاہور کو بہترین ایڈمنسٹریٹر،طارق محمود کو ہاؤسنگ برانچ، محمد شاہد اکاؤنٹس اور محمد حسن ٹائپسٹ کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد نے کہا کہ قابل اور محنتی ملازمین محکمہ کوآپریٹو کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اس موقع پر ہاؤسنگ برانچ کے طارق احمد نے ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی رجسٹرار رانا شکور احمد، فضل احمد رندھا اور حارث سندھو کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کامرس