سی می پروڈکشنز نے یوکے اور یو اے ای مارکیٹ کے دریچے کھول دئیے

سی می پروڈکشنز نے یوکے اور یو اے ای مارکیٹ کے دریچے کھول دئیے

  



لاہور(پ ر)سی می پروڈکشنز کا شمارپاکستان کے سب سے بڑے خودمختار پروڈکشن ہاؤسز میں ہوتا ہے، انہوں نے اب اپنے کاروبار اور تخلیقی خدمات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کروادیاہے اور اب UK اور UAEمیں بھی کام کررہے ہیں۔اس توسیع کا مقصد خود مختار کاروبار کے ذریعہ بین الاقوامی پروڈکشن کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنااور پاکستانی فنکاروں کو دنیا بھرمیں متعارف کروانا تھا۔.Seemeاپنی حکمت عملی کے تحت اب UKاور UAEمیں اعلیٰ تر پروڈکشن کی سہولتیں فراہم کررہی ہے جس کا مقصدعالمی معیارکی پروڈکشن کو فروغ دینا،پاکستان کیلئے کام کے مواقع حاصل کرنا اور ڈائریکٹرز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں اپناکام پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنا بھی تھا۔اس نئے اقدام پر گفتگو کرتے ہوئےCEOجناب نوید ارشد نے کہا،.Seeme" ہمیشہ آگے بڑھنے کی امنگ کے ساتھ کام کرتی ہے اور بین الاقوامی سطح تک پہنچنا بھی اس کی امنگ ہے۔ یو کے اور یو اے ای کی مارکیٹ فروغ پارہی ہے اور یہ ہمارے لئے بہترین موقع ہے کہ ہم بیرون ملک بھی اپنے کسٹمرز کی تعداد میں اضافہ کرسکیں۔ اس نئی دہائی کے آغاز پر ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اسی معیار اور اعتماد کوقائم رکھیں گے جس کیلئے ہم پاکستان میں پہچانے جاتے ہیں اور اپنے وژن کو بیرون ملک بھی لے کرجارہے ہیں "۔SeeMe کے اس اقدام سے پاکستان کیلئے بھی پروڈکشن کا مرکز بننے اوربین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے جوہر اور اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کے دروازے کھلیں گے۔ Seeme کایہ نیا اقدام نہ صرف اس کے آپریشنز کو تقویت دے گا بلکہ پروڈکشن کے ماہرین کیلئے مزید بہتراور جامع کاروبار کا سبب بھی ہوگا۔

مزید : کامرس