اٹک سیمنٹ کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 41.34 فیصد اضافہ

اٹک سیمنٹ کے منافع میں چھ ماہ کے دوران 41.34 فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) اٹک سیمنٹ لمیٹڈ (اے سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 41.34 فیصد اضافہ ہو اہے۔ اے سی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی نے 1.15 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ء کے لئے کمپنی کا خالص منافع 0.817 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جولائی تا دسمبر 2018ء کے مقابلہ میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران اٹک سیمنٹ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 0.333 ارب روپے یعنی 41.34 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس