گیس قیمت بڑھانے کی تجویز رد کردی جائے: فروو

گیس قیمت بڑھانے کی تجویز رد کردی جائے: فروو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن میاں عبدالزاق،فیروز پور روڈ انڈسٹریل آرگنائزیشن (فروو)کے چیئرمین ملک شاہد محموداور سابق چیئرمین ملک محمد ریاض نے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری اور دیگر صارفین یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں لہذا حکومت ایسی تمام تجاویز رد کردے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں پہلے ہی کئی بھاری اضافے کیے گئے ہیں، اگر حکومت نے مزید اضافہ کردیا تو پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا اور مینوفیکچررز جو پہلے ہی تیزی سے عالمی منڈی میں اپنا حصہ کھورہے ہیں انہیں مزید مشکلات پیش آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انڈسٹری کو ریلیف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا کام تیز کیا جائے کیونکہ طلب و رسد کے درمیان فرق بہت تیزی کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کو خاص ترجیح دیتے ہیں لیکن پاکستان میں کوئی واضح روڈ میپ نہ ہونے کی وجہ سے یہ سیکٹر غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری پر کوئی مراعات دی جارہی ہیں تو ان کی تشہیر کی جائے تاکہ غیرملکی سرمایہ کار ان میں سرمایہ کاری پر راغب ہوں۔

مزید :

کامرس -