روسی فوج کے شام کے میں فضائی حملے، 12افراد ہلاک

روسی فوج کے شام کے میں فضائی حملے، 12افراد ہلاک

  



ماسکو (این این آئی)روس کے لڑاکا طیاروں نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام کے دو شمالی صوبوں میں شہری علاقوں پربمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سات بچوں سمیت بارہ شہری ہلاک ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ روس کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں بمباری کی۔

ہے جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔اس کے ہمسایہ صوبہ حلب کے مغربی علاقے میں روس کے مختلف فضائی حملوں میں مزید دس افراد مارے گئے۔واضح رہے کہ مختلف باغی گروپوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں اتوار 12 جنوری سے روس کی ثالثی میں نئی جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا اور روسی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے روکنے سے اتفاق کیا تھا۔

ادلب میں اس وقت قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبہ پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سْنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔

مزید : علاقائی