صوبائی دارالحکومت میں چوروں ڈاکوؤں کی من مانیاں جاری

    صوبائی دارالحکومت میں چوروں ڈاکوؤں کی من مانیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی ساما ن سے مرحوم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے سٹریٹ کرائم کی تین وارداتیں کرتے ہوئے شہری امجد،جمیل اور شاہد کو ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا،مزنگ میں ڈاکوؤں نے عمران اور وقار سے 2 لاکھ کی نقدی اور موبائل فونز چھین لئے، گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سلیم کے گھر سے7 لاکھ زیورات اور دیگر سامان، گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر 5لاکھ زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے بشیر احمد کے گھر سے5 لاکھ زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے حماد کے گھر سے 3لاکھ زیورات اور دیگر سامان، گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے عاطف کی فیملی سے اڑھائی لاکھ زیورات اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے زبیر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کاشف کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، نوانکوٹ میں ڈاکوؤں نے صدیق اکبر کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے ندیم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان، لوئر مال میں ڈاکوؤں نے قاسم کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ اچھرہ،مزنگ،وحدت کالونی، چوہنگ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ مغل پورہ،سمن آباد،وحدت کالونی،ہربنس پورہ،کوٹ لکھپت،مزنگ اور ریس کورس سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -