چوہنگ میں سفاک شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مارمارکر قتل کر دیا

چوہنگ میں سفاک شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مارمارکر قتل کر دیا

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ جمع کروا دی تفصیلات کے مطابق 65 سالہ نواز نے اپنی 55 سالہ بیوی مریم کو سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کیا۔ملزم قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ چوہنگ پولیس نے قتل کی واردات پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔ ملزم نواز نے دو شادیاں کر رکھی تھیں مقتولہ مریم ملزم نواز محمد کی دوسری بیوی تھی۔ ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے واقعہ کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد منظر عام پر آئیں گے۔

مزید : علاقائی