ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کا والٹن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں دورے کے موقع پر خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز شہزاد رفیق اعوان نے سپیشل سکواڈ کو بریفنگ دی۔ پاک، بنگلہ دیش ٹیموں کے مابین ہونیوالے میچز کا سکیورٹی آڈٹ کیا گیا۔ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کے سپیشل دستہ کی تشکیل کی گئی ہے۔ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ کرکٹ لورز کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ دوران ڈیوٹی ٹرن آؤٹ و سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ مضبوط حکمت عملی و بہتر ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ ریڈ زون ایریا میں ڈولفن سکواڈ ٹریک سوٹ میں فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈولفن اہلکار گراؤنڈ کے ان ڈور راؤنڈ اباؤٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ڈولفن اہلکار سیکٹر وائز پیٹرن انکلوڑر کے اندر و باہر تعینات ہوں گے۔فضل محمود انکلوژر،کاردار، قائد،انضمام، ماجد خا ن، عبدالقادر و عمران خان انکلوژز سعید انور، سرفراز نواز، ظہیر عباس، حنیف محمد انکلوژر، فار اینڈ و سینٹر فار اینڈ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ پاک بنگلہ دیش میچ سکیورٹی کیلئے کلوز مانیٹر نگ کی جائے گی۔