شوہر سے جھگڑے پر خودسوزی کرنیوالی خاتون دم توڑ گئی

شوہر سے جھگڑے پر خودسوزی کرنیوالی خاتون دم توڑ گئی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقہ بیر گاؤں میں شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگانے والی 25سالہ خاتون گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھی کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دو روز قبل سندس نے گھریلو جھگڑے پر خود کو آگ لگائی تھی، متاثرہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا کر اسکے لواحقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی