جڑانوالہ تھانہ کے سامنے ویگن میں لگے سلنڈر کو آگ لگ گئی
جڑانوالہ (سٹی رپورٹر)جڑانوالہ تھانہ کے سامنے ویگن میں لگے سلنڈر کو آگ لگ گئی،مسافروں نے چھلانگیں لگا کرجانیں بچائی۔ بتایا گیا ہے کہ بچیانہ سے جڑانوالہ آنیوالی مسافر ویگن جب تھانہ سٹی کے سامنے آئی تو ویگن میں لگے سلنڈر کو آگ لگ گی جس نے ویگن کو اپنی لپٹ میں لے لیا تھانہ کے بالمقابل مسافر ویگن کے سلنڈر کو آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کی ڈوریں لگ گی اور ویگن میں سوار مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائی۔قابل ذکرامریہ ہے کہ درجنوں ویگنوں میں لگے غیرمعیاری سلنڈر متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے مگر ذمہ داران کارروائی سے گریزاں ہے۔