لیسکو ساوتھ سرکل نے بجلی چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا،منظور حسین

    لیسکو ساوتھ سرکل نے بجلی چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا،منظور حسین

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)لیسکو ریجن میں بجلی چوری کیخلاف فیلڈ افسران اور ٹاسک فورس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مشترکہ آ پر یشن جاری ہے۔اسی بابت لیسکو ساؤتھ سرکل میں بھی افسران کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ایس ای ساؤتھ سرکل منظور حسین کے مطابق یکم جولائی تا 31دسمبر 2019 کے دوران گھریلو، کمرشل، زرعی، اور انڈسٹریل کیٹیگری کے کل 2870کنکشنز چیک کئے گئے۔ جس دوران833 کنکشنز میں بے ضابطگی سامنے آنے پر ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروائی گئیں جس میں سے اب تک 664 ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔ایس ای ساؤتھ سرکل منظور حسین کا کہنا ہے پکڑے جانیوالے تمام خلاف ضابطہ کنکشنز کو کل(211,4581)اکیس لاکھ چودہ ہزار پانچ سو اکیاسی ڈیٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے جبکہ(207,120,69) دو کروڑ اکہتر لاکھ بیس ہزار انہتر روپے ڈیٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی ہدایت پر تشکیل دی جانیوالی ٹاسک فورس نے انڈسٹریل، کمرشل، اورزیادہ نقصانات والے گھریلو کنکشنز کے حامل بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کیا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے فیلڈ آپریشن سے متعلقہ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے بجلی چوری کیخلاف ایکشن کو مزید سخت کیا جائے تاکہ لیسکو ریجن سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرنے کیساتھ ساتھ لیسکو کی ریکوری کو بھی بہتر بنایا جاسکے۔

منظور حسین

مزید : علاقائی