ایران کی جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکی منفی پیغام ہے، امریکی ایلچی

ایران کی جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکی منفی پیغام ہے، امریکی ایلچی

  



جنیوا(این این آئی)امریکا کے ایلچی برائے تخفیف اسلحہ رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ ایران اگر یورپی ممالک کے اقدام کے ردعمل میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کی دھمکی کو عملی جامہ پہناتا ہے تو اس سے بہت منفی پیغام جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر اپریل میں بات چیت ہوگی۔ہم اس جائزہ کانفرنس کی تیاری کررہے ہیں جبکہ ایران اس معاہدے سے نکلنے کی دھمکی دے رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ہمارے خیال میں ایران کو اپنے ضرررساں کردار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ امریکا کے ساتھ مل بیٹھے اور اس کے ساتھ ایک ایسے سمجھوتے کے لیے بات چیت کرے جس میں جوہری تنازع کیعلاوہ بیلسٹک میزائلوں کے پھیلاؤ اور ترقی اور دنیا بھر میں اس کی تخریبی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہو۔

مزید : علاقائی