کاروباری تنازعہ پر قتل ہونیوالا 45سالہ شوکت سپرد خاک

کاروباری تنازعہ پر قتل ہونیوالا 45سالہ شوکت سپرد خاک

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) رائیونڈ میں کاروباری تنازعہ پر فائرنگ سے قتل ہونیوالے 45سالہ شوکت کی لاش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ مقتول کی لاش اسکے گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔ مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ پولیس پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی آر کے متن کے مطابق بلال نامی شخص کی نشاندہی پر نا معلوم ملزمان نے شوکت کو قتل کیا، ملزم بلال کیساتھ کاروباری لڑائی جھگڑا تھا، ملزم نے اسی رنجش میں نا معلوم ملزمان سے قتل کروایا، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے

مزید : علاقائی