روڈ سیفٹی آفیسر کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ڈرائیورز، سینئر مینجمنٹ کو بریفنگ

روڈ سیفٹی آفیسر کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ڈرائیورز، سینئر مینجمنٹ کو بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی موٹروے پولیس محمد ایاز سلیم کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی آفیسر کی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ڈرائیورز اور سینئر مینجمنٹ کو بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم تھری کے سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی محمد ایاز سلیم نے حادثات کو تکنیکی بنیادوں پر کنٹرول کرنے کیلئے جن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرا نے کی حکمت عملی بنائی ہے،اس میں آئل ٹینکر ڈرائیورز کو عملی تربیت کیساتھ انکی سینئر مینجمنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کمپنی کی پالیسی انکو سپورٹ کرتی رہے۔ ماچھی کے آئل ڈپو، شیخوپورہ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے بریفنگ ہال میں واقع تمام شرکا کو محفوظ اور محتاط ڈرائیونگ کی تفریق بتاتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کو اپنانے پر زور دیا گیا۔ روڈ سیفٹی آ فیسر نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے حادثات کی وجوہات بتائیں اور گاڑی بریک ڈاون ہونے کی صورت میں خود کو اور دوسروں کو اس خطرناک پیٹرولیم سے بچنے کی ترکیب بتا ئیں۔سینئر مینجمنٹ کے شرکاء میں شامل مینیجر لاجسٹک سنٹرل زون زاہد سرفراز علی اور انچارج لاجسٹک ماچھی کے سلمان قریشی نے موٹروے پولیس ایم-تھری کے روڈ سیفٹی پلان کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے معاملہ میں ایس ایس پی محمد ایاز سلیم کی دور اندیشی قابل تعریف ہے کیونکہ ایسی تعلیم سے نہ صرف ہمارے ڈرائیورز محفوظ ہونگے بلکہ ہمیں بھی اپنی سیفٹی پالیسی کو از سر نو مرتب کرنے میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔ اسلئے ہم باقی تمام ڈرائیورز کو موٹروے پولیس ایم-تھری کے روڈ سیفٹی ونگ کے متعین کردہ شیڈول کے مطابق ٹریننگ دلوائیں گے۔

مزید :

علاقائی -