امریکہ نے وینیزویلاکے15جہاز بلیک لسٹ کردیئے

    امریکہ نے وینیزویلاکے15جہاز بلیک لسٹ کردیئے

  



واشنگٹن(شِنہوا)امریکی حکومت نے وینیزویلا کی سرکاری آئل کمپنی پیٹرو لیوس دی وینیزویلا کے15جہاز بلیک لسٹ کرتے ہوئے اسے منجمند پراپرٹی قرار دیا ہے،اس تازہ ترین کاروائی کا مقصد وینیزویلا حکومت کے صدر نکولاس مادورو پر دبا ڈالنا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ہوائی جہاز ایک ایسی پراپرٹی ہیں جس میں پیٹرولیوس دی وینیزویلا کا مفاد ہے۔

بیان کے مطابق کئی جہاز مادورو حکومت کے اعلی ارکان کی نقل وحرکت کے لئے استعمال ہورہے تھے،اور ان میں سے کچھ غیرمحفوظ انداز میں استعمال ہورہے تھے۔اس اقدام کے نتیجے میں امریکی افراد یہ جانتے ہیں کہ انہیں ان جہازوں کے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہئیے۔امریکہ اپوزیشن رہنما جوان گوائیڈو کی حمایت میں وینیزویلا حکومت کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور سفارتی تنہائی کی حکمت عملی پر کام کر رہاہے۔اس ماہ کے اوائل میں محکمہ خزانہ نے وینیزویلا قومی اسمبلی کے7وفود کو بھی یہ کہتے ہوئے بلیک لسٹ کردیاتھا کہ ان افراد نے قومی اسمبلی میں انتخابی عمل کی اہمیت کم کرنے کے لئے اقدامات کیے تھے۔

پیرکو کولمبیا میں گوائیدڈو کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن کو گوائیڈو کی حمایت میں مزید اقدامات کرنے چاہیں۔

مزید : علاقائی