نیپال کے سیاحتی مقام پر آٹھ بھارتی سیاحوں کی پراسرار ہلاکت
کھٹمنڈو (این این آئی)نیپالی پولیس نے ایک سیاحتی مقام پر آٹھ بھارتی سیاحوں کی حیران کن ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان بھارتی سیاحوں کو بیہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق سیاح بیہوشی کی حالت میں دم توڑ گئے۔ یہ سیاح بھارتی ریاست کیرالا سے پندرہ افراد کے گروپ میں نیپال پہنچ کر پہاڑی سیاحتی مقام دامان میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی کمرے میں ہیٹر جلا کر سوئے اور دروازہ کھلا نہیں رکھا تھا۔