بدنام زمانہ ناصر مسیح گرفتار، قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی منشیات برآمد

بدنام زمانہ ناصر مسیح گرفتار، قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی منشیات برآمد

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) چوکی سپر ٹاؤن ڈیفنس پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں شراب و چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، انچارج چوکی سپر ٹا?ن عاطف سلطان خان کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش ناصر مسیح منشیات فروخت و سپلائی کرتا تھا۔ گزشتہ روز منشیات فروش کو اس وقت گرفتار کیا جب بھاری مقدار میں شراب و چرس لیکر سپلائی کے لیے جا رہا تھا، ملزم کے قبضہ سے 100 بوتل شراب اور بھاری مقدار چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جس سے مزید برآمدگی کی توقع ہے۔ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے باہر فروخت کرتا تھا۔

مزید : علاقائی