سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاویدکادورہ سیشن کورٹ

سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاویدکادورہ سیشن کورٹ

  



لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن نبیل جاوید نے گزشتہ روزسیشن کورٹ کا دورہ کیا،سیکرٹری پراسیکیوشن نے پراسکیوشن آفس میں ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر لاہور اور سیشن جج لاہور سے ملاقات کی،سیکرٹری پراسیکیوشن نے سرکاری وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے،سیشن کورٹ آمد پرسیکرٹری پراسیکیوشن ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر رائے مشتاق احمد، سپرنٹنڈنٹ غلام علی جاوید شہلا چوہدری، عاصمہ امین آمنہ حیدر اور سرجیل حیدر سمیت دیگر سرکاری وکلاء نے استقبال کیا،بعد میں راے مشتاق احمد نے انہیں ماڈل کورٹس کا وزٹ کرایا،اس موقع پر سیکرٹری نیبل جاوید نے زیر سماعت کیسوں کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔

مزید : علاقائی