دورہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے

  دورہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم،پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سکیورٹی انتظامات مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے سیف سٹیز کے نصب کیمروں کو فعال کردیا گیا۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے ائیر پورٹ اورہوٹل روٹس کے کیمروں کیساتھ ساتھ سٹیڈیم وگردونواح میں نصب تمام کیمروں نے ناصرف کام کرنا شروع کردیا بلکہ آئی سی تھری سنٹر سے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی بقیہ کیمروں کی بحالی کیلئے 24گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -