سوزوکی موٹرز فراڈ کیس،جرم ثابت، خاتون کو15دن قید، 37 کروڑ جرمانہ

  سوزوکی موٹرز فراڈ کیس،جرم ثابت، خاتون کو15دن قید، 37 کروڑ جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نمبر5کے جج امجد نزیر چودھری نے سوزوکی موٹرز فراڈ کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے سیالکوٹ کی خاتون مجرمہ صائمہ سلطان کو15دن کی قید اور 37 کروڑ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنایاہے،عدالتی فیصلہ سنتے ہی مجرمہ صائمہ سلطان نے زاروقطار رونا شروع کر دیا،عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ اگر مجرمہ مذکورہ بالا جرمانہ کی رقم ادانہیں کرتی تو یہ رقم اس کی جائیداد ضبط کرکے وصول کی جائے،عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی لکھا ہے کہ مجرمہ نے جتنی سزا کاٹی ہے وہ بھی اس سزا میں شامل ہوگی،عدالت نے مقدمہ میں شریک ملزم خالد کو بری کر دیاہے،واضح رہے کہ مجرمہ نے 15 دن جیل میں گزار لئے ہیں تاہم اس کی سزا پوری ہوچکی ہے،نیب کے مطابق صائمہ سلطان نے سوزوکی سیالکوٹ کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے تھے۔

مزید : علاقائی