پی آئی سی حملہ کیس، بیرسٹرحسان نیازی سمیت 10 وکلا ء کی عبوری ضمانتیں کنفرم

پی آئی سی حملہ کیس، بیرسٹرحسان نیازی سمیت 10 وکلا ء کی عبوری ضمانتیں کنفرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹرحسان خان نیازی سمیت 10 وکلا ء کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں جبکہ عدالت نے 3وکلاء سکندر صدیق، محمد اعظم اورملک حسیب کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کاحکم دے دیاہے،گزشتہ روز انسداددہشت گردی عدالت نے 10 وکلا ء کی قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر اپنافیصلہ سنا یاہے، کیس کی سما عت شروع ہوئی توعدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ 10وکلاء کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے،3 وکلاء کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ نہیں ہوا جو کروانا ضر و ر ی ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ مذکورہ تینوں وکلاء کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع کی جاتی ہے،وہ پنایہ ٹیسٹ کروالیں،عدالت نے بیر سٹر حسا ن خا ن نیازی،عابد حسین، سید زین، مزمل حسین، علی جاوید، عبدالرحمن بٹ، اسامہ معاز، افضل مالک، رانا عدیل اورنعیم قمر کی شناخت پریڈ مکمل ہونے پر عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کاحکم جاری کیاہے۔

مزید :

علاقائی -