ڈرامہ "میرے پاس تم ہو"کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ میں مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو"کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے 24جنوری کو پیمرا سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔درخواست لڑکی ماہم نے اپنے وکیل ماجد چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک اورعورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج نہیں ڈالے،عدالت سے استدعاہے کہ فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔