وزیر اعلی پنجاب کی سرپرستی میں پی ٹی آئی پریشر گروپ تشکیل پایا، نجی ٹی وی کا دعوی

وزیر اعلی پنجاب کی سرپرستی میں پی ٹی آئی پریشر گروپ تشکیل پایا، نجی ٹی وی کا ...

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پنجاب میں بیوروکریسی اور وزیراعلیٰ کے اختیارات کی جنگ میں شدت آ گئی ہے، ناراض ارکان کا گروپ بنانے میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنے ہی مخصوص لوگوں کو ناراض ہونے کا عندیہ دیا تھا،و زیراعظم عمران خان نے پنجاب کے معاملات کی براہ راست ذمہ داری چیف سیکریٹری کو سونپ دی تھی، وزیراعظم کے اقدام پر وزیراعلیٰ اور ان کے چند بااعتماد ساتھی ناراض تھے، ناراضی سے پہلے ارکان نے وزیراعلیٰ سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مطالبہ کیا تھااور وزیراعلیٰ نے مطالبے کی راہ میں بیوروکریسی کو رکاوٹ قرار دیا تھا،فیصلہ کیا گیا کہ اختیارات دوبارہ لینے کیلئے گروپ تشکیل دیا جائے۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ناراض ارکان نے سب سے پہلے بیوروکریسی کو تنقیدکا نشانہ بنایا تھا،آٹا چینی بحران پر وزیراعلیٰ نے ذمہ دار انتظامیہ کو ہی ٹھہرایا تھا۔

نجی ٹی وی دعویٰ

مزید : صفحہ اول