کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی سول آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کامنہ توڑ جواب

کنٹرول لائن، بھارتی فوج کی سول آباد ی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کامنہ ...

  



سیری(آئی این پی)بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول پر بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی پاک فوج کی منہ تو ڑجوابی کاروائی دشمن کی گنوں کے منہ بند کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں چتر، ججوٹ بہادر، جگالپال پر گزشتہ رات بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان نہ اطلا ع موصول نہیں ہوئی ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی بزدل فوج کی گنوں کے منہ بند کرا دیئے۔

کنٹرول لائن

مزید : صفحہ اول