ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ پارٹنر شپ مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: عبد الحفیظ شیخ

ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ پارٹنر شپ مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں: عبد ...

  



ڈیووس(آ ئی این پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر ماساتسوگو ساکاوا کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم ایشائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان کیلئے مختلف منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے خصوصی سپورٹ فراہم کر رہا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں ٹھوس خدمات فراہم کی ہیں۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتسوگو ساکاوا نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بطور بینک کے صدر پہلی میٹنگ میرے لئے اعزاز ہے،پاکستان گزشتہ 50سال سے اے ڈی بی کا ایک اہم پارٹنر ہے، اہم نے پاکستان کے معاشی ایجنڈا کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہمیں پاکستان کی جانب سے غریبوں کیلئے تیار کئے گئے احساس پروگرام کو سپورٹ کر کے خوشی ہو گی۔

عبدالحفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول