کرپشن کیسز میں پہلے کسی کو چھوڑا نہ آئندہ چھوڑیں گے: چیئر مین نیب
لاہور (آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں پہلے کسی کو چھوڑا ہے نہ ہی اب کسی کوچھوڑا جائے، نیب نے ہمیشہ ثبوتوں کی روشنی میں کیسز کو دیکھا ہے،لاہور نیب آفس کے دورہ کے موقع پر میگا کیسز کے ریفرنسز اور اگلے مرحلے میں داخل کرنے کی منظوری بھی دی۔ بدھ کو چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور آفس کا دوہ کیا اور شریف خاندان سمیت اہم سیاسی و سرکاری افراد کے کیسز کا جائزہ لیا جبکہ چیئرمین نیب نے متعدد میگا کیسز کو اگلے مرحلے میں داخل کرنے اور ریفرنسز تیار کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور نیب نے ہمیشہ ثبوتوں کی روشنی میں کیسز کودیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیسز میں پہلے کسی کو چھوڑا ہے نہ اب کسی کو چھوڑا جائے گا جبکہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے باوجود افسران کے حوصلے بلند ہیں۔
چیئرمین نیب