بلوچستا ن میں برفباری اور بارش سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے تعاون کرینگے: فردوس عاشق

بلوچستا ن میں برفباری اور بارش سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے تعاون ...

  



کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم کی معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں کیونکہ بلوچستان کی خوشحالی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے،این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جبکہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دل بلوچستان کے عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور برف باری سے بلوچستان میں جانی و مالی نقصان ہوا۔معاون خصوصی نے کہاکہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت سے مل کر متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے۔معاون خصوصی نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول