آصف زرداری کی حالت سفر کرنے کے قابل نہیں،میڈیکل ریورٹ

آصف زرداری کی حالت سفر کرنے کے قابل نہیں،میڈیکل ریورٹ

  



کراچی (آئی این پی)کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔سابق صدر آصف زرداری گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد سے کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ نجی ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر انوپ کمار نے جار ی کی ہے، جس میں بتایا گیاکہ64 سالہ آصف زرداری کو 14 دسمبر کوہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ26 دسمبر کو ان کا تھیلیم اسکین اور ایکو کارڈیو گرافی کی گئی۔ مختلف امراض کی وجہ سے آصف زرداری کی صحت میں بہتری کا عمل انتہائی سست ہے اور اب تک ان کی شوگر کا لیول بھی قابو میں نہیں۔ان کو سینے میں بائیں جانب تکلیف کی بھی شکایت ہے، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو میگنیٹک ریزوننس امیجنگ(ایم آئی آر)ٹیسٹ بھی تجویز کیا ہے۔ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو طبیعت کی بہتری تک سفر نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

زرداری صحت

مزید : صفحہ اول