منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کیلئے نئی مشکل، حسین فیصل نیب کا گواہ بن گیا

    منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کیلئے نئی مشکل، حسین فیصل نیب کا گواہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری و دیگر ملزمان کی مشکلات میں میں اضافہ ہوگیا، مقدمے کا ایک اور ملزم سید حسین فیصل جاموٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،تاہم سابق صدر آصف زرداری اور انور مجید پیش نہ ہوئے۔عدالت نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے استفسار کیا فرد جرم عائد کی جانی تھی، شریک ملزم انور مجید کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا انور مجید کراچی کے ہسپتال میں ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہم نے ریفرنس دائر کر رکھا ہے، ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ عبوری ریفرنس پر فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے نئے وعدہ معاف گواہ سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کا ملزم سید حسین فیصل جاموٹ وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔ اس سے پہلے اس مقدمے میں کرن امان، نورین سلطان، اسلم مسعود نیب کے گواہ بن چکے ہیں۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کو انور مجید کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے عدا لت لانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔
زرداری مشکل

مزید :

صفحہ اول -