جے آئی ٹی کے ممبران خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے سکھر پہنچ گئے

    جے آئی ٹی کے ممبران خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے سکھر پہنچ گئے

  



سکھر(آئی این پی ) پی پی رہنما خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، جے آئی ٹی کے ممبران خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے سکھر پہنچ گئے، نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کے ممبران سکھر پہنچ گئے ہیں اس سلسلے میں جے آئی ٹی کو نیب دفتر میں خورشید شاہ کیس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ واضع رہے کہ جے آئی ٹی ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن کی سربراہی جوائنٹ انویسٹیگیشن کریگی، جبکہ جے آئی ٹی ممبران میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون سمیت اراکین میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی باجوہ،نیب کے انویسٹیگیشن آفیسر ابو الحسن کاشان بھی شامل ہیں زرائع کے مطابق جے آئی ٹی کا خورشید شاہ سے تحقیقات کیلئے قومی ادارہ صحت برائے امراض قلب بھی جائیگی۔

جے آئی ٹی

مزید : صفحہ اول