فریال تالپور کامنجمداکاؤنٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

فریال تالپور کامنجمداکاؤنٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) فریال تالپور نے منجمد بنک اکاؤنٹس کھلوانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت میرے منجمند بنک اکاونٹس کھلوانے کیلئے حکم جاری کرے۔احتساب عدالت نے نیب سے بینک منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے کس کیس میں فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔عدالت نے نیب کو 11 فروری تک رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

فریال تالپور

مزید : صفحہ اول