پنجاب میں گورننس کا مسئلہ ہے، جیسے کام ہورہا ہے ویسے نہیں چل سکتا،غلام سرور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاپنجاب میں کارکردگی کا مسئلہ ہے، کلاس فور کی ملازمتوں پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا، پنجاب میں گورننس کا مسئلہ ہے، ترقیاتی کام نہیں ہورہے، پنجاب میں جیسے کام ہورہا ہے ویسے نہیں چل سکتا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے کہ اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پنجاب میں کارکردگی کا مسئلہ ہے، کلاس فور کی ملازمتوں پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا، پنجاب میں گورننس کا مسئلہ ہے، ترقیاتی کام نہیں ہورہے، پنجاب میں جیسے کام ہورہا ہے ویسے نہیں چل سکتا،اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اندرونی اور بیرونی مافیا ز کے خلاف لڑرہے ہیں، ایسے مافیاز کو نہیں چھوڑا جائے گا، گندم کے مصنوعی بحران کے پیچھے کچھ سیاسی مافیاز بھی ہیں۔
غلام سرور